پاکستان

بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے:وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر اعظم نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حالیہ بھارتی جارحیت کا صرف جواب نہیں دیا بلکہ بازی ہی پلٹ دی، بھارت کو میدانِ جنگ اور سفارتی محاذ دونوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کی کوشش کی، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا صرف جواب نہیں دیا بلکہ بازی ہی پلٹ دی۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے ثابت کیا کہ وہ فیلڈ مارشل کے رینک کے حقدار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج نے ہمیشہ شاندار خدمات سر انجام دیں، دوست ملکوں سے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، آپ کی یہاں موجودگی ہمارے بہترین تعلقات کی عکاسی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج ہماری خود مختاری اور سالمیت کی محافظ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر نے بھارتی طیارے گرا کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو ثابت کیا۔شہباز شریف نے کہاکہ ہماری مسلح افواج نے بہترین خدمات سر انجام دیں، ایئر فورس نے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا،7 ہائی ویلیو اہداف کو نشانہ بنایا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث تاریخی کامیابی ملی، حکومت اور عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اللہ نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے جارحیت میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، آئندہ بھی کوئی مہم جوئی ہوئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو درپیش خطرات صرف روایتی جنگ تک محدود نہیں، آج عام محاذ کے بجائے مختلف جہتوں میں صلاحیتوں کا امتحان ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدے سے معیشت کو استحکام ملا، معاشی استحکام کے لیے بنیادی سطح پر اصلاحات کی ضرورت ہے، معاشی بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئی ہے، مہنگائی کی شرح 38فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈجیٹ تک آگئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button