بھارت

آسام:پولیس نے پاکستان کے ساتھ ہمدردی کے اظہار پر 81افراد گرفتار کر لیے

ڈسپوریکم:
بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے کم از کم 81افراد کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے پاک بھارت جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹوں کے ذریعے بھارتی جارحیت پر تنقید کی تھی اور پاکستان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔
کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ ریاست کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے تصدیق کی ہے کہ ” 81 ملک دشمن اب پاکستان کے ساتھ ہمدردی رکھنے پر سلاخوں کے پیچھے ہیں”۔
سرما نے ایک بیان میں کہاہمارا نظام سوشل میڈیا پر ملک مخالف پوسٹس کو مسلسل ٹریک کر رہا ہے۔آسام پولیس نے دعوی ٰ کیا ہے کہ ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے اپنے انسٹاگرام پر پاکستانی پرچم پوسٹ کیا۔دیگر گرفتاریوں کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button