بھارت
بھارت :چھتیس گڑھ میں سڑک حادثے میںچارکمانڈوزسمیت بھارتی فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک

رائے پور : بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں سڑک کے ایک حادثے میں پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی کوبرایونٹ کے چار کمانڈوز سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایلیٹ فورس کوبرا (کمانڈو بٹالین فار ریزولیوٹ ایکشن) کے اہلکاروں کویہ حادثہ ضلع دھمتری میں جگدل پور-رائے پور ہائی وے پر کھپری گاو¿ں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی ہفتے کے روز ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج سنگھ پریہار نے بتایا کہ ان اہلکاروں کا تعلق کوبرا یونٹ کی 201 ویں بٹالین سے تھا۔ انہوں نے کہاکہ حادثے کے وقت یہ اہلکارضلع بستر کے ہیڈکوارٹر جگدل پور سے رائے پور جا رہے تھے۔








