جموں
بی جے پی ووٹ بینک کی سیاست کے لیے آپریشن سندھور کا استحصال کر رہی ہے: رمن بھلہ

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںکانگریس کے ورکنگ صدر رمن بھلہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ووٹ بینک کی سیاست کے لیے آپریشن سندھور کا استحصال کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رمن بھلہ نے جموں میں ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی اس آپریشن کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے مقامی لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔رمن بھلہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ جموں میں لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع جموں کے باشندوںکو پینے کے پانی کی مسلسل قلت اور بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ سمارٹ میٹر لگانے کے باوجود حکومت بجلی کی باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنانے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔







