آزاد کشمیر

عالمی برادری مودی کے ہندوتوا اینڈے اور خطے پر اسکے اثرات کو نوٹس لے ،امتیاز نسیم

راولپنڈی:
آزادجموں و کشمیر کی وزیر امتیاز نسیم نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مودی سرکار کے ہندوتوا ایجنڈے اور خطے کے امن پر اس کے مہلک اثرات کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محترمہ امتیاز نسیم نے راولپنڈی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام اایک لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 10مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے پاکستانی مسلح افواج نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کہا کہ مودی سرکار نے اگرہوش کے ناخن نہ لئے اور اپنی روایتی ضد اور ہٹ دھرمی کو نہ ترکہ کیا تو یہ راستہ تباہی اور بربادی کا راستہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی تیسری نسل اب جوان ہو چکی ہے وہ اپنے آبائو اجداد کے راستے پر گامزن ہو کر آزادی کی منزل حاصل کرنے کیلئے بے تاب ہے ۔یہ بھی حقیقت ہے کہ بھارت سرکار اپنے عوام کی آنکھوں میں مسلسل دھول جھونک رہی ہے اور انہیں بے وقوف بنا کر اپناجنگی جنون پورا کر رہی ہے۔محترمہ امتیاز نسیم نے کہاکہ نریندر مودی دراصل عالمی دہشت گرد ہے جو لاکھوں کشمیریوں کا قاتل ہے اورمقبوضہ کشمیر میں ہونے والے تمام ترمظالم کا ذمہ دار ہے۔ کشمیری اسے کبھی معاف نہیں کریں گے۔لیکچر میں معروف مصنف اور تجزیہ نگار میجر(ر) مشتاق سدوزئی ،میجر (ر)گل، ڈائریکٹر راجہ خان افسر خان، سردار ساجد محمود، نجیب الغفور خان، محترمہ نورین بٹ ، ملک طاہر اعوان، ملک آصف اعوان، قاری انوار الحق راجہ راشد رضا، سید ضمیر الحسن نقوی اور دیگر نے شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض نجیب الغفور خان نے ادا کئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button