آزاد کشمیر

بیرون ممالک مقیم کشمیری تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششوںمیں تیزی لائیں،بیرسٹرسلطان

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بیرون ممالک مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں نہتے لوگوں پر مظالم پربڑھتے ہوئے مظالم اور بھارتی ریاستوں میں موجود کشمیریوںکو ہراساں کیے جانے کی کارروائیوں کا پردہ چاک کرنے کے حوالے سے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے ان خیالات کا اظہار جاپان میں مقیم کشمیریوں کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جس نے شاہد ماجی ایڈووکیٹ کی قیادت میں آج مظفر آبادمیں ان سے ملاقات کی۔ صدرنے وفد کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیاجن پر بھارتی فورسز نے پہلگام واقعے کے بعد اپنے مظالم میں تیزی لائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے ۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ جاپان اور دیگر ملکوں میں مقیم کشمیری خطے میں بھارت کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button