بھارت :طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ،32افراد ہلاک
نئی دلی:بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے، آسمانی بجلی اور سیلاب سے گزشتہ3روز کے دوران ہلاک شدگان کی تعدادبڑھ کر 32ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اروناچل پردیش اور آسام میں دریائوں کے کنارے اور نشیبی علاقوں کے لوگوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریاست آسام کے 10 مرکزی دریائوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک اونچی ہے۔بارشوں اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں اورمتعدد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب گئے ہیں۔
ادھر ارونا چل پردیش کے رکن اسمبلی کرن رجوجو نے دعویٰ کیاہے کہ ریاست میں ریکارڈ مون سون بارش بارشیں ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ بھارت میں ہر سال مون سون کے دوران اچانک سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔







