محاصرے اور تلاشی

سوپور:بھارتی پولیس کاجماعت اسلامی کے رکن کی رہائش گاہ پر چھاپہ

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پولیس نے ضلع بارہمولہ میں جماعت اسلامی کے رکن کے گھر پر چھاپہ ماراہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع کے علاقے درد پورہ زالورہ میں جماعت اسلامی کے رکن عبدالرزاق کے گھر میں چھاپہ مار کر تلاشی لی ہے ۔جماعت اسلامی کے رکن کے گھر پر چھاپے مقبوضہ علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت جاری گھروں پر چھاپوں کا حصہ ہے جن کا مقصد کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنا ہے ۔بھارتی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے جماعت اسلامی سے وابستہ عبدالرزاق حجام کی رہائش گاہ کی یو اے پی اے کے تحت تلاشی لی ہے ۔پولیس نے عبدالرزاق کے گھر سے اہم دستاویزات، کتابیں، موبائل فون اور دیگر آلات قبضے میں لے لیے۔
ادھربھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں فاروق احمد ڈار کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔
دریںاثناء بھارتی فورسز کی ضلع کٹھوعہ کے علاقے سلادھی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button