بھارت

بھارت میں سکھوں کو دہشتگرد قرار دینے کی آر ایس ایس کی سازش بے نقاب

نئی دہلی:بھارت میں سکھوں کو دہشت گرد قرار دینے کی ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک بھارتی سکھ نے ایک ویڈیو میںجعلی سکھ بنا کر سکھ برادری کو بدنام کرنے کا آر ایس ایس کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے سکھوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوششوں کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ بھارتی سکھ نے آر ایس ایس کی سازش کا پردہ چاک کر دیا۔ویڈیو میں بھارتی سکھ نے بتایا کہ آپ کو جو دہشتگرد سکھ نظر آ رہا ہے دراصل یہ آر ایس ایس کا تیار کردہ نقلی سکھ ہے۔ میں پاکستانیوں اور مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ایسا سکھ دیکھ کر سکھ نہیں سمجھ لینا۔بھارتی سکھ نے بتایا کہ درحقیقت یہ تیار کیے گئے نقلی سکھ ہیں۔ آر ایس ایس بلوچستان کے لوگوں کو سامنے لا کر محض ڈرامہ بازی کر رہی ہے۔ بلوچستان میں چھوٹے معصوم بچے مارے جاتے ہیں۔ آر ایس ایس تنظیم دہشتگردوں کو فنڈنگ کرتی ہے تا کہ پاکستان پر حملے کیے جائیں۔ویڈیو میں بھارتی سکھ نے کہاکہ بھارت دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے ۔بھارتی سکھ کی گفتگو نے آر ایس ایس کا جعلی سکھ بنا کر سکھ برادری کو بدنام کرنے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔ بھارتی سکھ کی گفتگو ثابت کرتی ہے کہ خطے میں دہشتگردی کا سہولت کار بھارت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button