مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:سڑک حادثے میں پولیس کانسٹیبل ہلاک،خاتون کی لاش برآمد
کولگام میں بادل پھٹنے سے خاتون جانبحق
جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع پونچھ میں سڑک کے ایک حادثے میں بھارتی پولیس کا ایک کانسٹیبل ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حادثہ ضلع کے علاقے سرینکوٹ میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے کانسٹیبل کا نام رخسار خان دریافت ہوا ہے۔
دریںاثنا جموں ضلع کے علاقے بیلیچرانہ توی میں ایک 23 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کے حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دریں اثنا وادی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک اور 28 سالہ خانہ بدوش خاتون جمیلہ اختر بادل پھٹنے سے جانبحق ہوگئی۔ 








