پاکستان
آزاد کشمیر کی ترقی و عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے، صدر آصف علی زرداری
اسلام آباد:
صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
کشمیرمیڈیاروس کے مطابق ملاقات میں آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وفد نے صدر مملکت کو آزاد جموں وکشمیر کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل اور خطے میں سہولیات کی فراہمی پر بھی گفتگوکی گئی ۔ صدر مملکت نے آزاد جموں وکشمیر کی ترقی و خوشحالی اور خطے کی عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔







