بھارت

احمد آباد : طیارہ حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کے شیئرز میں نمایاں گراوٹ

پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں بوئنگ کے حصص میں 8فیصد کمی ریکارڈ

نیویارک:
بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کی بوئنگ 787-8ڈریملائنر پرواز کے حادثے میں تمام مسافروں کی ہلاکت کے بعد، امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے شیئرز میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پری مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے حصص میں 8فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوئنگ کے حصص کی مالیت 214سے کم ہوکر 198پرآگئی ہے،پری مارکٹ شیئرز کی قیمت میں8فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ 242 افراد کو لے کر لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ جا رہا تھا۔فلائٹ ریڈار 24کے مطابق، یہ طیارہ بوئنگ 787-8 ماڈل تھا جو دنیا کے جدید ترین مسافر طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔ حادثے کے فوری بعد بوئنگ نے ایک مختصر بیان میں کہاہے کہ ابھی تک حادثے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں، جبکہ کئی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس واقعے کے اثرات بوئنگ کی ساکھ اور مستقبل پر بھی پڑ سکتے ہیں۔آئی جی گروپ کے تجزیہ کار کرس بیوشمپ نے کہاہے کہ یہ ایک فوری ردِعمل ہے اور اس سے بوئنگ کے پچھلے حفاظتی مسائل کی یادیں تازہ ہو گئی ہیں، جو کمپنی کو پہلے ہی پریشان کر چکے ہیں۔نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیلی آرتھ برگ کی قیادت میں، بوئنگ اپنی ساکھ کو بہتر بنانے اور پیداوار میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن یہ حادثہ عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کر سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button