پاکستان

یورپی یونین بھارت کوسندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے ماورائے قانون اقدامات سے روکے،بلاول بھٹوزرداری

برسلز:
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یورپی یونین بھارت کو سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے جیسے ماورائے قانون اقدامات سے روکے ۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے اورتنازعہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کے اعلی سطح کے پارلیمانی وفد نے یورپین پارلیمنٹ میں بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کی سربراہ برنڈ لانجیسے ملاقات کی ۔اس دوران دوطرفہ تجارت سمیت علاقائی صورتحال بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پارلیمانی وفد نے بھارت کی حالیہ جارحانہ اقدامات اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ یورپی یونین قانون کی حکمرانی کی علمبردار ہے ۔ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھارت پر اس ضمن میں زور دے گی کہ وہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے جیسے ماورائے قانون اقدامات سے اجتناب کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور کشمیر سمیت تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ بین الریاستی اخلاقیات ، معاہدوں اور اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک اور سابق نگران وزیر خارجہ ایمبیسڈر جلیل عباس جیلانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button