مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : کولگام اور کشتواڑ کے بعد بھارتی فورسز کی اوڑی میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی طورپرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے کولگام اور کشتواڑ اضلاع کے بعد اوڑی میں بھی محاصرے اورتلاشی کی پرتشددکارروائی شروع کردی ہے ۔کشمیری عوام نے بھارتی فورسز کی ان کارروائیوں پر شدید غم وغصے کااظہار کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوسز نے اوڑی میں گھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسی طرح کی کارروائیوں میں 4بھارتی فوجی ہلاک ہو ئے ہیں۔ کشتواڑ میں ایک ، کولگام میں وو اور بارہمولہ میں ایک فوجی ہلاک ہواہے۔فوجیوں کی ہلاکت کے باعث بھارتی فورسز کا مورال تیزی سے گررہاہے۔کشمیری عوام نے بھارتی فوج کی کارروائیوں پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوج مودی حکومت کے انتہا پسند ایجنڈے کی بھینٹ چڑھ رہی ہے ۔سیاسی مبصرین نے کہاہے کہ قابض فوج مظلوم کشمیری عوام کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ10لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کی تعینات کے باوجود مقبوضہ علاقے میں مزید فوجی یونٹوں کی تعیناتی جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو مضبوط کرنے کی بھارت کی ایک سازش ہے۔انہوں نے کہاکہ قابض بھارتی فوجی کشمیریوں کو اجتماعی سزا کانشانہ بنارہے ہیں ،جس سے کشمیری عوام میں بھارت کے خلاف نفرت اورمزاحمت تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button