خصوصی رپورٹ

حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے کی وجہ سے 40ہزار سے زائد کشمیری پناہ گزینوں کی زندگی گزارنے پر مجبور

اسلا م آباد: مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ 37برس سے جاری بھارت کے غیر قانونی تسلط اور ریاستی دہشت گردی نیہزاروں کشمیریوں کو اپنے گھر بارچھوڑکر ہجرت کرنے اور مقبوضہ علاقے سے باہر پناہ گزینوں کی حیثیت سے زندگی گزارنے پر مجبور کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آج جب دنیا بھر میں یہ دن منا یا جارہا ہے ،40ہزار سے زائد کشمیری بشمول مرد ، خواتین اور بچے 1989سے مہاجرین کے طورپر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔صرف جموں میں ڈوگرہ فوج اور آر ایس ایس کے ہندو جنونیوں نے 1947میں لاکھوں مسلمانوں کو بے دخل کیاتھا۔ 1947سے اب تک 35لاکھ سے زائد کشمیریوں نے آزاد کشمیر ، پاکستان ، برطانیہ اوردیگر ممالک میں پناہ لی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلم اکثریت کو جبری بے دخلی اوربھارتی حکومت کے نئے ڈومیسائل قانون کی وجہ سے اقلیت میں تبدیل کیاجارہاہے جس کا مقصد مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا اور اسے ایک ہندو ریاست بنانا ہے۔رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے مذموم اور کشمیر دشمن منصوبوں کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دبائو ڈالے۔اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل اورعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کے لیے اپناکردار اداکرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button