بھارت

مودی کے بھارت میں مسلمانوں کی مقدس املاک کو نشانہ بنانے کی منظم مہم جاری

نئی دلی: بھارت میں مودی کے زیر قیادت بی جے پی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن ہو گئی ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی حکومت نے بھارت میں مسلمانوں کی مقدس املاک کو نشانہ بنانے کی منظم مہم تیزکردی ہے۔ مودی سرکار نے متنازعہ وقف ترمیمی بل کے ذریعے پہلے مسلمانوں کی مقدس مقامات اور تاریخی املاک پر قبضہ کی راہ ہمور کی ہے ۔ریاست اترپردیش میں بی جے پی حکومت نے شراوستی میں 65سال پرانے تاریخی مدرسے کو بغیر کسی مناسب قانونی کارروائی کے مسمار کردیا گیا ہے۔یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت یو پی مدرسہ بورڈ پر مدارس کو غیر قانونی قرار دینے کیلئے دبائو ڈال رہی ہے۔ مودی کے بھارت میں مدارس کی رجسٹریشن کے شفاف نظام کے بجائے مذہبی مقامات کوتیزی سے منہدم کیاجارہا ہے ۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی حکام کو شراوستی میں تاریخی مدارس کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیاتھا، تاہم اس کے باوجود ریاستی انتظامیہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدارس کو منہدم کر دیاہے ۔دکن ہیرالڈ کے مطابق شراوستی میں اب تک 28مدرسے، 9مساجد، 6مزارات اور ایک عیدگاہ کو شہید کیا جا چکا ہے، جوبھارت میں مسلم تشخص کو مٹانے کی ایک منظم سازش کا حصہ ہے۔مودی کی مسلم دشمن مہم بھارت میں اقلیتوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button