بھارت

آسام : پاکستان کے حق میں تبصرے کی پاداش میں ایک اور مسلم شخص گرفتار، تعداد 94ہو گئی

گوہاٹی:بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے پہلگام واقعے کو مودی حکومت کی سازش قرار دینے اور سوشل میڈیا پر پاکستان کے حق میں تبصروں کی پاداش میں اب تک 94افراد گرفتار کر لیے ہیں۔ گرفتار کیے جانے والوں میں ایک مسلمان رکن اسمبلی امین الاسلام بھی شامل ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز نالباری کے علاقے میں شفیق الحق نامی شخص کو گرفتار کر لیا جس سے اپریل میں پیش آنے والے پہلگام واقعے کے بعد سے اب تک گرفتار کیے جانے والے افراد کی تعداد 94ہوگئی۔
پولیس نے گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرماکے حکم پر آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے رکن اسمبلی امین الاسلام کو بھی گرفتار کیا۔امین الاسلام نے کہا تھا کہ 2019کا پلوامہ حملہ اور پہلگام حملہ مودی حکومت کی سازش ہے۔
یاد رہے کہ آسام میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے لکھا ”آسام کسی بھی ایسے شخص کو برداشت نہیں کرے گاجو پہلگام واقعے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہو۔“

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button