مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ کارروائی تحصیل مینڈھر کے علاقے سخی میدان میں ایک کھیت سے ڈرون نما چیز برآمد ہونے کے بعد شروع کی گئی۔بھارتی فورسز نے ڈرون نما چیز کو اپنے قبضے میں لینے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا جو آخری اطلاعات آنے تک جاری تھا۔






