بھارت

بنگلورو : ہندو توا غنڈوں کا مسلم نوجوانوں پر تشدد، جئے شری رام نعرہ لگانے پر مجبور کیا

بنگلورو:بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندوتوا غنڈوں نے دو مسلمان مردوں پر وحشیانہ تشدد کیا اور انہیں ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غنڈوں نے آٹو رکشہ ڈرائیور وسیم احمد اور آٹو مکینک ضمیر احمدپر اس وقت تشدد کیا جب وہ سمپی گیہلی علاقے سے چوکناہلی جا رہے تھے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ غنڈوں نے شراب پی رکھی تھی اور انہوںنے وسیم اور ضمیر کو روک کر محض مسلمان ہونے کی بنا پر انہیں مار پیٹا اور ان سے جئے شری رام کا نعرہ لگوایا۔
تشدد کی وجہ سے وسیم شدید زخمی ہوا جسے بعد میں ہسپتال میں داخل کیا گیا ، اسکی پسلیوں اور چہرے پر چوٹیں آئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button