World

ایس سی او اجلاس: عاصم ملک نے اجیت ڈوول کو لاجواب کردیا

بیجنگ : چین کے دارلحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی سلامتی کے مشیروں کے اجلاس میں بھارت اور پاکستان آمنے سامنے آ گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کے بھارتی مشیر اجیت ڈوول کو پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے لاجواب کردیا اور وہ خاموش ہوگئے۔
ایک نجی ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ اس اجلاس میں اجیت ڈوول نے اپنی تقریر میں آپریشن سندور کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی قرار دیا اور بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کے خلاف الزامات لگائے لیکن پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک نے اپنی مدلل اور جاندار تقریر میں اجیت ڈوول کے بیانیے کو جھوٹ کا پلندا قرار دےکر مسترد کردیا۔انہوں نے اجیت ڈوول کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل اور ناکامیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کا عادی ہو چکا ہے۔ عاصم ملک نے مزید کہا کہ بھارتی ریاست کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دہشتگردوں کے ساتھ روابط کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button