پاکستان

پہلگام اورجعفر ایکسپریس حملوں کے پس پشت عناصر کو عالمی سطح پر جوابدہ بنایا جائے، وزیر دفاع خواجہ آصف

Pakistans Foreign Minister Khawaja Muhammad Asif (L) shakes hands with Chinese State Councilor and Foreign Minister Wang Yi (R) at the Diaoyutai State Guest House in Beijing on April 23, 2018. (Photo by MADOKA IKEGAMI / POOL / AFP) (Photo credit should read MADOKA IKEGAMI/AFP via Getty Images)

چنگ ڈائو :
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خطے میں امن، استحکام اور کثیرالطرفہ تعاون کا عزم دوہراتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواجہ آصف نے چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب میں پہلگام حملے اور بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کو عالمی سطح پر جوابدہ بنانے پر زوردیا۔انہوں نے گرفتار بھارتی نیول افسر کلبھوشن یادیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی، مالی معاونت اور کارروائیوں کے اعتراف کے ساتھ پاکستان کی تحویل میں ہے۔خواجہ آصف نے کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا۔انہوں نے عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے فتنہ الخوارج ، فتنہ ہندوستان اور داعش خراسان جیسے دہشت گرد گروپوں کے خلاف پاکستان کی مسلسل کارروائیوں کا ذکر کیا اورکہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے مکمل عدم برداشت کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ اور ایس سی او کے چارٹرز کے اصولوں، خصوصا عدم جارحیت، پرامن حل، باہمی احترام اور ریاستوں کی خودمختاری کی مکمل پاسداری کا اعادہ کیا۔خواجہ آصف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی فوجی جارحیت کی سخت مذمت کی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ضبط وتحمل ،مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا۔انہوں نے غزہ میں انسانی بحران پر بھی عالمی برادری سے مستقل جنگ بندی اور بلا تعطل امدادی رسائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک مشترکہ عالمی خطرہ ہے اور اس کے خلاف جدوجہد کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button