بی جے پی نے دلی میں اب تک غریبوں کی 10ہزار بستیاں منہدم کی ہیں، عام آدمی پارٹی
نئی دلی:عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک دلی میں تقریباً 10ہزار غریب بستیوں کو منہدم کرتے ہوئے انہیں اجاڑ دیا ہے جس کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عام آدمی پارٹی دلی کے صدر سوربھ بھردواج نے ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی سمیت بی جے پی کے تمام بڑے رہنماﺅں نے انتخابات کے دوران کچے گھروں میں رہنے والے غریب لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں پکے مکانات بنا کر دیے جائیں گے اور انہوںنے دھوکے میں آکر کو بی جے پی کو ووٹ دیے ، لیکن حکومت بننے کے چند ہی روز بعد بی جے پی نے ان غریبوں کی بستیاں گرانا شروع کر دیں۔ انہوںنے کہا کہ اب تک تقریبا دس ہزار کچی بستیاں مسمار کی جا چکی ہیں اور ایک لاکھ سے زائد غریب کچی آباد ی والے بے گھر ہو چکے ہیں، ان کے پاس رہنے کی جگہ نہیں ہے ۔
انہوںنے کہا کہ بی جے پی غریب مخالف ہے ، یہ دہلی سے غریبوں کو نکالنی چاہتی ہے او ر اسی لیے ایک ایک کر کے کچی بستیوں کو گرا رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو چاہیے کہ وہ متحد ہو کر اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں ۔






