بھارت

نام نہاد جمہوریت کا دعویدار بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار

مودی سرکار کی ناکام خارجہ پالیسی پر حزب اختلاف کی کڑی تنقید

نئی دلی:
بھارت میں مودی سرکار کی خارجہ پالیسی محض نعرے بازی تک محدود ہے جس کے باعث دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما پرمود تیواری نے مودی سرکار کی خارجہ پالیسی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے محض دکھاوے اور نعرے بازی پر مبنی ناکام حکمت عملی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت اس وقت عالمی سطح پر تنہائی کا شکارہے۔انہوں نے کہاکہ آپریشن سندور کے دوران کسی بھی ملک نے بھارت کی کھل کر حمایت نہیں کی اس کے برعکس پاکستان کے سفارتی تعلقات کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے مودی سرکار کی ناکام خارجہ پالیسی کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ بھارت دن بدن تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور ترکیہ جیسے طاقتور ممالک نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ مودی کا اب کی بار، ٹرمپ سرکار کا نعرہ بھی ناکام رہا کیونکہ صدر ٹرمپ نے آپریشن سندور کے دوران بھارت سے دوری اختیار کی۔پرمودتیواری نے مزید کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت نے ثالثی کا دعویٰ کر کے پاکستان کو برابر کا فریق تسلیم کیا۔نریندر مودی صرف غیرملکی دوروں میں مصروف رہے لیکن ان دوروں سے بھارت کو کوئی خاص سفارتی فائدہ نہیں پہنچا۔آپریشن سندور کے دوران عالمی طاقتوں کی خاموشی نے واضح کر دیا ہے کہ مودی سرکار کی خارجہ پالیسی ناکام ہو رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button