پاکستان

پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سربراہی ،بھارت کی بدترین سفارتی شکست

اسلام آباد:
پاکستان کی کامیاب سفارتی حکمت عملی اور دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ کچھ روز قبل ہی پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی کائونٹر ٹیرر ازم کمیٹی کا نائب چیئرمین بنایا گیا تھا۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت اور پذیرائی نے ہندتوا بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی جنگ چھیڑ دی ہے۔کانگریس رہنمائوں نے مودی سرکارکو سفارتی ناکامی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کے رہنماء پون کھیرا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مودی حکومت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد مودی حکومت نے فوجیوں اور عوام کی قربانیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے انہیں دھوکا دیا ہے۔کانگریس کی رہنما رینیکا چودھری نے ایک پوسٹ میں مودی حکومت سے سوال کیا کہ کیا بھارت کی خارجہ پالیسی ناکام ہو گئی ہے؟ انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے میں ملوث چاروں دہشتگرد ابھی تک کیوں آزاد ہیں؟ پہلگام واقعے کے بعدانٹیلی جنس کی ناکامی کا ذمہ دار کون ہے؟۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے 72ممالک کے151دورے ، بے شمار سفارتی ملاقاتیں، مگر کوئی کامیابی نہ ملی ،عوام کو حکومت سے اس کی فوری وضاحت چاہیے۔ پہلگام واقعے کے بعد مودی حکومت نے پاکستان مخالف جھوٹا بیانیہ پھیلایا۔ انہوں نے کہاکہ ناکام اور جھوٹ پر مبنی آپریشن سندور کو انسداد دہشت گردی قرار دینے کی عالمی سفارتی مہم چلائی گئی۔ آپریشن سندور کی جھوٹی مہم عالمی سطح پر بری طرح ناکام ثابت ہو چکی ہے۔ مودی کی ناکام سفارتی حکمت عملی نے بھارت کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button