مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پوسٹر چسپاں

سرینگر:کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو آج ان کی 9ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مختلف آزادی پسند تنظیموںکی طرف سے سرینگر، بانڈی پورہ، گاندربل، پلوامہ اور دیگر علاقوں میں چسپاں کیے گئے پوسٹرز میں کشمیریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ برہان وانی اور دیگر شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں اور شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔برہان وانی اور دیگر کشمیری شہدا نے بھارتی تسلط سے آزادی کے مقدس مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور یہ کشمیری عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہداء کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں۔پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ شہید برہان وانی اور دیگر شہدا کا مشن اپنے وطن کو بھارت کے ظالم چنگل سے آزاد کرانا ہے جسے ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔ پوسٹروں میں کشمیریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مودی حکومت کے مذموم ہندوتواایجنڈے اور اس کے غیر قانونی تسلط کے خلاف اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھیں ۔پوسٹروں میں مزید کہا گیا کہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر خطے میں امن اور سیاسی استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھارت پردبائو بڑھائے ۔یہ پوسٹرز سوشل میڈیا پلیٹ فارمزبشمول ایکس اور فیس بک پر بھی شیئر کئے گئے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button