مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

سرینگر یکم ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں جموں و کشمیر سٹوڈنٹس یوتھ فورم نے کہا ہے کہ کشمیری اپنی سرزمین پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور وہ بھارت سے مکمل آزادی تک اپنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سٹوڈنٹس یوتھ فورم نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت پرزوردیا ہے کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھ لے اور اپنے توسیع پسندانہ اور سامراجی خوابوں پر عمل کرنا ترک کر دے کیونکہ نڈر کشمیری عوام کبھی بھی انہیںحقیقت بننے نہیں دیں گے۔پوسٹروں میں درج تحریروں میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوںکے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتا اور وہ اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔ پوسٹروںمیںغیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے میں آبا د ہونے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ کشمیری عوام محکومی یا آبادی کے تناسب کی تبدیلی پر موت کو ترجیح دیں گے ۔ پوسٹروںمیں کشمیری عوام پر بھی زوردیا گیا ہے کہ وہ اپنے بہادر افغانبھائیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تاریخ دوبارہ تحریر کریںجن کے آزادی کے جذبہ نے دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت کو شکست اور شرمندگی سے دوچار کیا ہے ۔KMS-12/Y

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button