مقبوضہ جموں و کشمیر

آغا حسن الموسوی کی طرف سے کشمیر پریس کلب بند کئے جانے کی شدید مذمت

سرینگر19 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیر پریس کلب بند کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پریس کلب کی بندش کوکشمیری عوام کے حقوق پر حملہ قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کے اس حکمنامہ کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا ۔
ادھر بڈگام میں ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن الموسوی نے آغا سید مصطفی الموسوی الصفوی کو ان کی 20ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کشمیری معاشرے کے لیے مرحوم کی تعلیمی اور دینی خدمات پر روشنی ڈالی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button