آزاد کشمیر

ڈائریکٹر جنرل ”آئی ایس پی آر“ کا دورہ مظفر آباد، شہریوں کا پاک فوج سے محبت کابھر پور اظہار

مظفرآباد:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقے کی سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حاضرین اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے درمیان سوال و جواب پر مشتمل ایک جامع اور بھر پور نشست ہوئی۔
نشست میں شرکاءنے پرزور انداز میں کہا کہ” کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا“۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔
اس موقع پر کشمیری عوام نے پاک فوج سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کو کشمیری ثقافتی لباس پیش کیا۔
حاضرین نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ نشست کے اختتام پر شرکانے پاکستان اور آزاد جموںو کشمیر کے جھنڈے لہرا کر نہ صرف یکجہتی کا اظہار کیا بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ کشمیری عوام کل بھی پاکستان کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ رہیں گے۔KMS-06/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button