سمینار

”یوم شہدائے کشمیر “: حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ ، کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد

اسلام آباد :آج یوم شہدائے کشمیر کے موقع پرکشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ اورکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام” شہدائے کشمیر کانفرنس“ کا انعقادکیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین 13جولائی1931سمیت تمام شہدائے کشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ 13جولائی 1931جدوجہد آزادی کشمیر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔کشمیری عوام نے ڈوگرہ مظالم کے خلاف جرات و استقلال سے آواز بلند کی۔1931میں عبدالقدیر کی آواز پر کشمیری عوام سرینگرسینٹرل جیل کے باہر جمع ہوئے اور نماز ظہر کی اذان دیتے ہوئے 22 کشمیری نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے کہاکہ تاریخ اذان مکمل کرنے والے ان شہداءکے حوصلے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ مقررین نے کہاکہ آج بھی کشمیری عوام بھارتی ظلم وجبر اور پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہدائے کشمیر کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے سیاسی ، سماجی اور مذہبی حقوق سمیت تمام بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔مقررین نے کہاکہ بھارت نے دنیا کے سامنے جموں و کشمیر کی غلط تصویر پیش کی ہے ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوںکی موجودگی آزادی رائے کی نفی ہے ،خواتین اور نوجوان کشمیریوں کو جیلوں میں نظربند کیا جا رہا ہے ،بھارتی مظالم کے باوجودکشمیری عوام کے جذبہ حریت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ مقررین نے کہاکہ آپریشن بنیان المرصوس کے بعد ہمارے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کی قربانیوں نے تحریک آزادی میں نئی روح پھونکی ہے۔ مقررین نے کہاکہ ہم 1931سے لیکر آج تک دی جانے والی تمام قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے بھارتی جیلوں میں نظربند حریت قیادت کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے حکومت پاکستان پر زوردیا کہ وہ کشمیری قیادت کی حمایت میں عملی اور سفارتی اقدامات کرے۔تقریب میں دیگر لوگوں کے علاوہ ریٹائرڈجنرل زاہد محمود ،سردار عثمان عتیق، سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساگر، شمیم شال، سید فیض نقشبندی، افسر خان افسر، نجیب اللہ غفور ،آزادکشمیر کے وزراءجاوید ایوب اورتقدیس گیلانی، عابد عباسی، عبد الحمید لون ، غلام نبی بٹ ، راجہ خادم حسین،اعجازرحمانی، امتیاز وانی، جاوید اقبال، چوہدری شاہین، حاجی سلطان، داﺅ یوسفزئی، عدیل وانی، شیخ ماجد،میاں مظفر، مجیدلون، منظور ڈاراورزاہد مجتبیٰ نے بھی شرکت کی۔
ادھر کشمیر سنٹر لاہور کے زیراہتمام ”یوم شہدائے کشمیر “کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب سے حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما شیخ عبدالمتین، سابق مشیر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر سید نصیب اللہ گردیزی، مولانا شفیع جوش، سینئررہنما پاکستان پیپلز پارٹی غلام عباس میر، حریت رہنما محمد شفیع ڈار،انچارج سنٹرانعام الحسن، سینئر وکلاءرہنما سید منظور گیلانی، مقصود چغتائی، قاری خالد محمود،قاضی انوار، مقبول اعوان اور دیگر نے خطاب کیا۔ دعائیہ تقریب کا اہتمام مسجد دربار بھاگ علی شاہ میں کیا گیا تھا۔ مقررین نے کہا کہ 13جولائی 1931کو 22مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کی بنیاد رکھی۔ آزادی کی یہ تحریک آج بھی جاری ہے، بھارت جب تک مقبوضہ جموں وکشمیر پر اپنا تسلط اور غاصبانہ قبضہ ختم نہیں کرتا تب تک آزادی کی یہ جنگ جاری رہے گی۔
تقریب کے اختتام پر مولانا شفیع جوش نے شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے جلد آزادی کی لیے دعاکی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button