بھارت
آسام: حکام نے مسماری مہم کے دوران مزید 1ہزار 80گھر منہدم کر دیے
گوہاٹی:
بھارتی ریاست آسام میں حکام نے 1ہزار سے زائد مکانات مسمار کر دیے ہیں جن میں سے زیادہ تر مسلمانوں کے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسمار کیے جانے والے تقریبا 1ہزار 80 گھر بنگالی نژاد مسلمانوں کے تھے ۔ یہ انہدامی کارروائی گول پارہ ضلع میں کی گئی ۔ ضلع میں یہ دوسری بڑی انہدامی مہم تھی۔ حکام نے16 جون کو گول پارہ قصبے کے قریب 690 خاندانوں کے مکانات مسمار کر دیے تھے۔
پچھلے مہینے آسام کے چار اضلاع میں مسماری کی کم ازکم پانچ کارروائیاں کی گئی، جس سے تقریباً ساڑے تین ہزار سے زائد خاندان بے گھر ہوئے ہیں۔








