سمینار

وادی نیلم میں یوم الحاق پاکستان کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

وادی نیلم:  یوم الحاق پاکستان کے موقع پر جو جموں و کشمیر کی سیاسی اور مزاحمتی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے ،وادی نیلم کے علاقے کیل میں ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیلاگ، ڈویلپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز (IDDDs)کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ ولید رسول نے کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1947میں آج کے دن آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے جو کشمیری مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت تھی، پاکستان کے ساتھ الحاق کی ایک تاریخی قرارداد منظور کرکے تخلیق پاکستان سے 25دن قبل ہی کشمیری عوام کی اجتماعی خواہش کا اظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ اس فیصلے کی بنیاد دو قومی نظریے پرہے جس کے تحت برصغیر کو تقسیم کیاگیا اورجس کے مطابق مسلم اکثریتی علاقوں کو پاکستان میں شامل کیاگیا۔مقررین نے کہا کہ جغرافیائی ہم آہنگی، مذہبی وابستگی، تاریخی رشتوں، مشترکہ زبان، ثقافت، تجارتی راستوں اور پاکستان کے ساتھ جذباتی وابستگی کے پیش نظرکشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق نہ صرف منطقی بلکہ ناگزیر تھا۔ اس کے باوجود بھارت نے تقسیم برصغیر کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف” سٹینڈ سٹل” معاہدے کو ماننے سے انکار کیا بلکہ 27اکتوبر 1947کو اپنی فوجیں اتار کر جموں و کشمیر پر جبری قبضہ کر لیا جو عوامی منشا اور دو قومی نظریے کے اصولوں کی واضح خلاف ورزی تھی۔مقررین نے کہا کہ اس وقت کشمیری عوام نے پہلے ہی” کشمیر چھوڑدو ”تحریک کے جھنڈے تلے آمرانہ ڈوگرہ حکومت کے خلاف علم بغاوت بلندکررکھا تھا اور مہاراجہ کو بھارت کے ساتھ الحاق کا کوئی اختیار نہیں تھا۔مقررین نے کہاکہ سرینگر میں منظورکی گئی تاریخی قرارداد کے ذریعے کشمیریوں نے خود کو پاکستان سے وابستہ کر کے اپنا دوٹوک فیصلہ سنایاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button