بھارت

اترا کھنڈ: ”این آئی اے“ نے امام مسجد سمیت دو افراد گرفتار کرلیے

دہرا دون:بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی“(این آئی اے) نے دلی لال قلعہ حالیہ دھماکے کے سلسلے میں ریاست اترا کھنڈ کے علاقے ہلد وانی سے دو افراد گرفتار کر لیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق” این آئی اے“ کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ ہلدوانی کے علاقے بنبھول میں ایک مسجد پر چھاپہ مارا اور امام سمیت دوافراد کو گرفتار کے اپنے ساتھ دلی لے گئی۔
یاد رہے کہ این آئی اے دلی دھماکے کے سلسلے میں ریاست ہریانہ سے بھی کئی افراد گرفتار کر چکی ہے۔ بھارتی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار افراد نے دھماکے میں سہولت کاری کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button