مقبوضہ جموں و کشمیر
آسام : پولیس نے پہلگام واقعے کو مودی حکومت کی کارستانی قراردینے پر 37افراد گرفتار کر لیے
دسپور:
بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے اب تک ایسے 37 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے پہلگام واقعے کو مودی حکومت کی کارستانی دیتے ہوئے اس میں پاکستان کے ملوث ہونے کو مسترد کر دیا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاست کے وزیر اعلی، ہمانتا بسوا سرما نے کہا ہے کہ ریاستی پولیس نے اب تک 37 افراد کو گرفتار کیا ہے جو پہلگام حملے کے بعد پاکستان کا دفاع کر رہے تھے۔
اب تک مجموعی طور پر 37 افراد کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آسام میں بی جے پی کی حکومت ہے۔