خراج عقیدت

حریت رہنمائوں کا دریائی بابا کوان کے یوم شہادت پر شاندارخراج عقیدت

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے رہنمائوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے خطہ پیر پنجال سے تعلق رکھنے والے ممتاز آزادی پسند رہنما حاجی نور حسین المعروف دریائی بابا کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے حاجی نور حسین کو23جولائی 2001کو ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں شہید کیا تھا۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ حاجی نور حسین نے حق خودارادیت اور بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے جدوجہد آزادی میں شاندار خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حاجی نور حسین کے بعد ان کے صاحبزادے محمد اقبال کو بھی بھارتی فوجیوں نے 4مارچ 2003کو شہید کیا تھا۔ حریت رہنمائوں نے شہدا ء کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے نصب العین کے حصول کے لیے ہر قسم کی قربانی دی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button