پاکستان

اسلامی تعاون تنظیم اقوام متحدہ کے بعد دوسری بڑی بین الحکومتی تنظیم ہے، اسحاق ڈار

او آئی سی نے فلسطین کی آزادی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی کوششوں کی حمایت کی

نیویارک: نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم کو اقوام متحدہ کے بعد دوسری بڑی بین الحکومتی تنظیم قرار دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے "اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے درمیان تعاون "کے بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ او آئی سی عالمی اور علاقائی کوششوں کے درمیان ایک پل اور سیاسی ترجیحات کو انسانی ہمدردی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے والی تنظیم ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے کہاکہ او آئی سی انصاف کو قائم کرنے، انسانی وقار کے تحفظ، تمام رکن ممالک کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے احترام اور اقوام کے درمیان یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے کام کررہی ہے۔ انہوں نے او آئی سی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنظیم نے فلسطینی عوام کی آزادی اور ریاست کے حق، جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت اور بھارت کے طویل غیرقانونی قبضے کے خاتمے، نیز لیبیا، افغانستان، شام، یمن، ساحل اور دیگر علاقوں میں امن کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ انتہا پسندی خاص طور پر اسلامو فوبیا کے خوفناک رحجان میں تیزی سے اضافے کے خلاف اقوام متحدہ اور او آئی سی کے درمیان تعاون انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت نہ صرف اخلاقی طور پر ناقابل دفاع ہے، بلکہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی بنیادوں پر حملہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button