پاکستان

اسلام آباد : پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے کے بارے میں سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد:
اتحادِ اسلامی مقبوضہ کشمیر اور یوتھ کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق "پاک سعودی دفاعی معاہدہ : اسکے کشمیر و عالمی سیاسی منظر نامے پر اثرات ” کے موضع پر سیمینار میں مختلف جامعات کے طلبا و طالبات، یوتھ لیڈرز اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی جبکہ مہمانِ خصوصی وزیراعظم کے مشیر اختیار ولی خان اور مہمان اعزازی آزاد کشمیر کی وزیر محترمہ امتیاز نسیم تھیں۔ اختیار ولی خال نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کوئی عام معاہدہ یا جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ نہیں ہے۔ اس معاہدے کو کئی برس پہلے ہونا تھا ۔انھوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بٹھو نے ایٹم بم بنانے کا فیصلہ کیا بے نظیربھٹو اور پاک افوج نے اسے آگے بڑھایا محمد نواز شریف نے اسے مکمل کرکے عالمی سطح پر پاکستان کے ایٹمی قوت ہونے کا اعلان کیا اور ایٹمی دھماکے کیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سعوددی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرکے نہ صرف اسلامی ایٹم بم کا تصور مکمل کیا بلکہ سعودی عرب اور امت مسلمہ کو بھی ایٹمی قوت بنایا۔ محترمہ امتیاز نسیم نے اس موقع پر کہاکہ یہ پاکستان کا امتیاز ہے کہ وہ عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ ایٹمی قوت ہے اور یہ فخر اور خوشی کی بات ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سیدعاصم منیر ملک کی عسکری قیادت کرتے ہیں اور پاکستان، سعودیہ اور دیگر اسلامی ممالک کاتحفظ کر رہے ہیں۔حریت رہنماء سید منظور احمد شاہ نے کہاکہ عالمی سطح پر پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کی وجہ سے مزید مضبوط ہوا ہے۔ اسلامی ممالک اور کشمیر پر اسکے مثبت اثرات پڑیں گے ۔سیمینار سے گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک ا مضبوط پاکستان مظلوم کشمیریوں کی بھارتی تسلط سے آزادی اور خطے میں امن وسلامتی کی ضمانت ہے اور پاک سعودی دفاعی معاہدہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button