مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی مقبوضہ جموں وکشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی ذمہ دارہے : عمر عبداللہ

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو مقبوضہ علاقے بالخصوص جموں خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذمہ دار قراردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ضلع بارہمولہ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی حکومت کی لاپرواہی کے باعث جموں میں یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ وادی چناب، پیر پنجال، ریاسی، جموں، سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع جیسے علاقوں سے ہر روز تشدد کی خبریں آتی ہیں۔ بی جے پی حکومت کی لاپرواہی اور ناقص نظم و نسق نے اس صورتحال کو جنم دیا ہے جس میں یاتریوں پر حملے بھی شامل ہیں۔عمرعبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کے پاس گزشتہ پانچ چھ سالوں سے دکھانے کے لیے کچھ نہیں ہے، اس لئے وہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے خلاف بول رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ماضی میں جوکچھ کیاہے، پلوامہ حملہ اس کی واضح مثال ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button