مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: ہندواڑہ : بس الٹنے سے استاد جانبحق، 30افراد زخمی

گاڑی دریائے سندھ میں گرنے سے 16بھارتی فوجی زخمی


سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سڑک حادثے میں ایک معلم جانبحق جبکہ کم از کم 30افراد زخمی ہو گئے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حادثہ ضلع کے علاقے ہندواڑہ راجوار میں پیش آیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بس سڑک سے پھسل کر الٹ گئی ۔ حادثے میں ایک استاد کے جانبحق اور 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہندواڑہ منتقل کیا گیا۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ادھر ضلع گاندربل کے علاقے کلاں میں بھارتی فوجیوں سے لدی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر دریائے سندھ میں گرنے سے سولہ فوجی زخمی ہوگئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button