مقبوضہ جموں و کشمیر
شوپیاں سے 40سالہ شخص کی لاش برآمد
سرینگریکم: غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ایک 40سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاض احمد لون کی لاش ضلع کے علاقے علی پورہ سے ملی ہے جس کی شناخت بعض راہگیروں نے کی ۔ انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔لاش کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
ادھر پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔







