مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

سرینگر 26 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع اسلام آباد میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیاجس سے گزشتہ دو دن کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد5ہوگئی ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے نوجوان کو ضلع کے علاقے بجبہاڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کر دی۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع پلوامہ میں دو اور ضلع شوپیان میں دو نوجوانوں کو شہید کیاتھا۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button