پاکستان
مودی حکومت کوبھارتی آئین کی دفعات 370اور35Aختم کرنے کا اختیارنہیں تھا:خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد:مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے 5اگست 2019کو سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب مودی حکومت کو بھارتی آئین کی دفعات 370اور35Aختم کرنے کا اختیارنہیں تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم کامیابی نے بھارتی عزائم خاک میں ملا دیے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے بھارتی آئین کی دفعات 370اور 35Aختم کرکے مقبوضہ جمو ں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تاکہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدل کر بھارت کا غاصبانہ قبضہ مستحکم کیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے تحت بھارت مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک ایسا کرنے کا مجاز نہیں تھا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الحمد للہ آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم کامیابی نے بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔





