پاکستان

معرکہ حق میں بھارت کو شکست کے بعد 14اگست کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا، عظمی بخاری

لاہور:
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت کو شکست فاش کے بعد 14اگست کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عظمی بخاری نے لاہور میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی ہمیشہ جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، لیکن معرکہ حق میں بھارت کو شکست فاش دینے کے بعد اس 14اگست کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر آئندہ پورا ہفتہ اقلیتی برادری کے لیے منایا جائے گا اور 11 اگست کو یومِ اقلیت پر عظیم الشان تقریب کا انعقاد بھی ہوگا۔عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کا ہمیشہ یہ ویژن رہا ہے کہ وہ پنجاب کے تمام شہریوں کو برابری کی حیثیت سے دیکھتی ہیں۔ ان کے لیے کوئی سیاسی وابستگی، مذہبی یا جغرافیائی تقسیم معنی نہیں رکھتی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button