مقبوضہ جموں و کشمیر

کشتواڑ:بھارتی فوجیوں نے 3نوجوان جعلی مقابلے میں شہید کردیے

فوجیوں کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، شہید نوجوانوں کی لاشیں ناقابل شناخت

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کشتواڑ میں3نوجوان شہید کردیے۔فوجیوں نے کارروائی کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چھاترو کے جنگلات میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔فوجیوں کی طرف سے کیمیائی مواد کے استعمال کی وجہ سے شہید نوجوانوں کی لاشیں ناقابل شناخت ہوگئیں۔
علاقے میں بھارتی فورسز کا آپریشن گزشتہ کئی روز سے جاری ہے ۔ فورسز نے وسیع جنگلاتی علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے ۔ آپریشن میں ڈرون کیمروں اور سراغ رساں کتوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔بڑے پیمانے پرجاری بھارتی فورسز کے آپریشن کی وجہ سے علاقے کے لوگ شدید مشکلات اور خوف و ہراس کا شکار ہیں۔مقامی لوگوں نے نوجوان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری ظلم وجبر کی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا تسلسل قراردیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button