مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت :بنگلہ دیشی تارکین وطن، مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری

نئی دہلی: بھارتی ریاستوں میں بنگلہ دیشی تارکین وطن اور مقامی مسلم کمیونٹی کو القاعدہ سے منسلک دہشت گرد نیٹ ورک کے بہانے سخت ہراساں کیا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) کی ٹیموں نے پانچ ریاستوں مغربی بنگال، تریپورہ، میگھالیہ، ہریانہ اور گجرات میں دس مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیجیٹل آلات کے علاوہ اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ چھاپوں کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہندوتوا بی جے پی حکومت ایک منصوبہ بند سازش کے تحت مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے اور کسی نہ کسی بہانے انہیں نشانہ بنا رہی ہے







