بھارت

مہاراشٹر میں 2لاکھ ٹرکوں کی ہڑتال، ای چالان اور ہراسانی کیخلاف احتجاج

ممبئی :بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ای۔ چالان اور ہراسانی کیخلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ ریاست بھر میں تقریباً ڈیڑھ سے دو لاکھ ٹرک اور دیگر مال بردار گاڑیاں غیرمعینہ مدت کی ہڑتال پر چلی گئی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق منگل اور بدھ کی رات سے جاری یہ ہڑتال ای۔ چالان اور ہراسانی کیخلاف کی جا رہی ہے ۔ ٹرانسپوٹروں کا کہنا ہے کہ ای چالان کے نام پر کیجانے والی سختی نے انکے روز مرہ کے کاموں کو ناقابل برداشت بنادیا ہے ، مذکورہ چالان کی آڑ میں ٹرانسپوٹروں سے غیر ضروری جرمانے وصول کیے جاتے ہیںاور مسلسل ہراساںکیا جا تا ہے ۔ احتجاج کی قیادت کرنے والی ایکشن کمیٹی کے کنوینر ادے برگے نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کے مختلف شہروں میں ڈیڑھ سے دولاک ٹرک ہڑتال میں شامل ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری اشیاءدودھ ، سبزیاں اور دوائیں لانے والی گاڑیاں ہڑتال کا حصہ نہیں ہیں تاکہ عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ اس ہڑتال کے اثرات دارلحکومت ممبئی اور دیگر صنعتی شہروں میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔
ٹرانسپوٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا جاتا ،ہڑتال جاری رہے گی۔KMS-04/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button