پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نواز اگیا

راولپنڈی: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو فوجی تعاون کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فیلڈ مارشل نے آذربائیجان اور آرمینیا تنازع کے پ±ر امن حل پر مبارک باد دی، ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے ساتھ مثالی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا، یوم آزادی اور فتح کی تقریبات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔فیلڈ مارشل نے معرکہ حق کے دوران آذربائیجان کی یکجہتی اور یوم آزادی کی تقریب میں شرکت پر شکریہ اداکیا، ملاقات میں عسکری قیادت نے دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔کرنل جنرل کریم ولیئیف نے فیلڈ مارشل کو صدر الہام علیئیف کی جانب سے آذربائیجان کا اعلیٰ عسکری اعزاز عطا کیا۔پیٹریاٹک وار میڈل صدر الہام علیوف کی جانب سے فوجی تعاون کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں دیا گیاہے۔ کرنل جنرل کریم نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔جی ایچ کیو آمد پر کرنل جنرل کریم ولیئیف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ کرنل جنرل کریم ولیئیف نے یادگارِ شہداءپر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔KMS-10/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button