پاکستان

یوم آزادی ، معرکہ حق کی فتح پر پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائیگی

اسلام آباد:
ملک بھر میں جشن یوم آزادی اور معرکہ حق کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ 14اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراونڈ میں عوام کیلئے خصوصی تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر افواج پاکستان کی جانب سے قابل فخر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی ، شکرپڑیاں پریڈ گرانڈ اسلام آباد صبح10بجے شہریوں کیلئے کھول دیا جا ئیگا۔نمائش میں معرکہ حق کے دوران استعمال کئے گئے مختلف جنگی ہتھیار، طیارے، ٹینک اور دیگر فوجی ساز و سامان سمیت توپیں، راکٹ لانچر وہیکلز ، جنگی سامان بردار گاڑیاں اور بکتر بند بھی شامل ہیں جبکہ معرکہ حق میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ریڈارز بھی نمائش کا حصہ ہیں۔ نمائش کے موقع پر پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ اور پیرا جمپنگ کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔اسکے علاوہ شکر پڑیاں پریڈ گرانڈ میں مختلف سٹالز، ثقافتی پروگرامز اور فوجی بینڈز بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور ملی نغموں کی دھنیں بجا کر عوام کی جذبہ حب الوطنی کو ابھاریں گے۔
واضح رہے کہ دفاعی سازوسامان کی نمائش کا مقصد ملک کے ہر شہری کو تاریخی دن کی خوشیاں بھرپور انداز میں منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button