پاکستان

آسیہ اندرابی کو عمرقید کی سزا سناناجابرانہ اقدام ہے :مشعال ملک

اسلام آباد: بھارتی جیل میں نظر بند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے آسیہ اندرابی کو عمر قید اور فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو طویل قید کی سزا سنائے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک جابرانہ اقدام قراردیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک ہے کہ آسیہ اندرابی کو تقریباً 8 سال کی نظربندی کے بعد اب عمر قید جبکہ فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو طویل قید کی سزا سنائی گئی ہے جس سے انصاف کی فراہمی پر سنگین سوالات کھڑے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تقریر، سیاسی نظریہ اور انجمن سازی اس طرح کی سخت سزا کی بنیاد بن جاتی ہے اور جب کوئی پیغام بھیجنے کے لیے مزاحمت کا استعمال کیا جاتا ہے، تولوگوں کو دبانے کے لئے قانون کی حکمرانی کو ایک ہتھیارکے طورپر استعمال ہونے خطرہ ہوتا ہے۔ مشعال ملک نے بین الاقوامی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دنیا خاموش نہیں رہ سکتی کیونکہ قانون عمل کو نظرانداز کیاجاتا ہے اور قانوی عمل بذات خود سزا بن جاتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button