آزاد کشمیرخصوصی دن

مظفر آباد :پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پراظہارِ تشکر ریلی نکالی گئی

مظفرآباد:
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پرآزاد جموں وکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں اظہارِ تشکر ریلی نکالی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیرِ اہتمام ریلی میں شدید بارش کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور آزادکشمیر کے پرچم اٹھارکھے تھے اور انہوں نے شہر کی مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا۔ ریلی کے شرکا نے ”لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ’تیری جان میری جان پاکستان پاکستان، ہم سب کا کیا ارمان کشمیر بنے گا پاکستان” جیسے فلک شگاف نعرے لگائے ۔شرکاء نے اس موقع پر بھارت مخالف نعرے بھی لگائے ۔ ریلی کی قیادت پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم اور دیگر نے کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔آج مقبوضہ کشمیر کے عوام اسلامیان پاکستان کو آزادی کی مبارکباداور بانیان پاکستان، شہدائے پاکستان اور افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مملکت خداداد پاکستان اللہ کریم کا تحفہ اور امت مسلمہ کا دفاعی حصار ہے۔ کشمیری عوام حق خودارادیت کی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ الحاق کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔مقررین نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا اہم فریق اورمظلوم کشمیری عوام کا وکیل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔ کشمیری بھارت سے آزادی اور الحاق پاکستان تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button