پاکستان

جنیوا: پلاسٹک آلودگی سے متعلق اجلاس کی صدارت پاکستان کے سپرد

بھارت کی ایک اور سبکی ، اجلاس سے واک آﺅٹ

جنیوا:بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ پاکستان کو مزید ایک سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پلاسٹک آلودگی سے متعلق اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس جنیوا میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت ہوا ۔قبل ازین 46 ملکوں نے مصدق ملک کو اجلاس کی صدارت سونپ دی۔ بھارتی وفدپاکستان کو صدارت ملنے پر غصے میں آگیا اور اجلاس سے واک آوٹ کرگیا تاہم کسی رکن ملک نے اسکے واک آو¿ٹ کی پروا نہیں کی۔
وفاقی وزیر مصدق ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقی یافتہ دنیا کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ترقی پذیر ممالک بے آواز ہیں، آلودگی کے حوالے سے ایک واضح اور جامع نکتہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے،انہوںنے جنگلات کی کٹائی معاملہ بھی اہم ہے لہذا اسے بھی ہمیں مدنظر رکھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک پلاسٹک آلودگی پیدا کرتے ہیں اور فنڈنگ کے لیے بھی تیار نہیں، ترقی پذیر ممالک کے پاس وسائل نہیں کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹ سکیں۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ پلاسٹک ری سائیکلنگ کے لیے ترقی یافتہ ممالک عالمی فنڈ قائم کریں۔اجلاس میں ہم خیال ممالک نے پاکستان کے مضبوط موقف کو بے حد سراہا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button